وزیرمملکت نے کہاکہ بعض سیاستدان منفی سیاست میں ملوث ہیں اور ملکی ترقی کی راہ میں غیرضروری رکاوٹیں حائل کررہے ہیں۔

file photo

حکومت ملک میں ترقی اور خوشحالی کیلئے مخلصانہ طورپر کام کررہی ہے:سائرہ
07 مئی 2017 (07:14)
0

نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑنے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں سڑکوں کاجال بچھادیاہے، ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے مفت ادویات فراہم کیں اور اساتذہ کو خالصتاً میرٹ پربھرتی کیا۔

وہ ضلع حافظ آباد کے مختلف دیہات میں عوامی اجتماعات میں اظہارخیال کررہی تھیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ بعض سیاستدان منفی سیاست میں ملوث ہیں اور ملکی ترقی کی راہ میں غیرضروری رکاوٹیں حائل کررہے ہیں جبکہ حکومت ملک میں ترقی اور خوشحالی کیلئے مخلصانہ طورپر کام کررہی ہے۔