موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
07 مئی 2017 (07:09)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

تاہم راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مکران اورژوب ڈویژنوں ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
اتوار کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھبیس
کراچی اٹھائیس
پشاور تئیس
کوئٹہ تیرہ
گلگت اور مری پندرہ
اورمظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ