file photo

گورنرسندھ محمدزیبرکاسلامتی صورتحال میں بہتری کواُجاگر کرنے پر زور
07 مئی 2017 (06:29)
0

گورنرسندھ محمدزیبرنے ملک میں سلامتی اوراقتصادی صورتحال میں بہتری کواُجاگر کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے۔

وہ پاکستان کی پہلی فلمی پالیسی وضع کرنے کے حوالے سے فنکاروں، پروڈیوسروں اور سینمامالکان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔
گورنر نے کہاکہ فلمی صنعت پاکستان کے اعتدال پسندتشخص کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی اجاگر کرنے کاایک موثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کوسراہا کہ تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعدفلمی پالیسی وضع کی جائے گی۔
اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب بھی اس موقع پرموجودتھیں۔