وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے رواج بل 2017ء کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

file photo

رواج بل2017ء کو عوام کی خواہشات کے مطابق حتمی شکل دی گئی:زاہد
07 مئی 2017 (06:24)
0

قانون وانصاف کے وزیرزاہدحامدنے کہاہے کہ رواج بل2017ء کوفاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق حتمی شکل دی گئی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے رواج بل 2017ء کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مجوزہ قانون سے نہ صرف قبائلی عوام کی روایات کومکمل تحفظ ملے گا بلکہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں بھی لایاجاسکے گا۔
انہوں نے کہاکہ فاٹا میں باضابطہ عدالتی نظام متعارف کرایاجائے گا جس میں قبائلی جرگے کے کردار کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔