وفاقی وزیر نے کہاکہ دوہزارپندرہ سے صنعتی شعبہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔

file photo

ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں:دستگیر
07 مئی 2017 (06:20)
0

وزیرتجارت خر م دستگیرنے کہاہے کہ حکومت نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دوہزارپندرہ سے صنعتی شعبہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوششوں سے امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور توانائی کی قلت پر خاطر خواہ حد تک قابو پالیاگیا ہے۔
خرم دستگیر نے کہاکہ ٹیکسوں کی وصولی کی شرح میں ساٹھ فیصد تک اضافہ ہوا ہے جو بڑی کامیابی ہے۔