وزیرمملکت نے کہاکہ سائنسی تعلیم نہ صرف انسانی فلاح وبہبود میں ا ہم کردار ادا کررہی ہے بلکہ زرعی پیداوار کے اضافے میں بھی مددگار ثابت ہوئی ہے۔

file photo

حکومت نے تعلیمی شعبے کے فنڈز میں اضافہ کیا:بلیغ
07 مئی 2017 (06:14)
0

تعلیم کے وزیرمملکت بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ حکومت نے تعلیمی شعبے کے فنڈز میں اضافہ کیاہے۔

بہاولپور میں قومی سائنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اورمختلف ہنرسیکھنے کی تربیت دی جارہی ہے اور وہ آئندہ پانچ سے دس برس میں بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ سائنسی تعلیم نہ صرف انسانی فلاح وبہبود میں ا ہم کردار ادا کررہی ہے بلکہ زرعی پیداوار کے اضافے میں بھی مددگار ثابت ہوئی ہے۔