file photo

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا گندم خریداری مرکز کااچانک دورہ
07 مئی 2017 (06:11)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپورمیں ہیڈسلیمانکی گندم خریداری مرکز کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز پرکاشتکاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی اور ٹاٹ کی بوریوں کی تقسیم کے عمل کامعائنہ کیا۔

کاشتکاروں کی شکایات کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ پنجاب حکومت نے اس سال چالیس لاکھ ٹن گندم خریداری کاہدف مقرر کیاہے۔