file photo

پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہشمند ہے:خاقان
07 مئی 2017 (06:07)
0

وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہشمند ہے تاہم دوسرے ملکوں سے اپنی سرزمین پرحملے ناقابل برداشت ہیں۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چمن میں افغان فوج کا حالیہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اس طرح کے حملوں کاجواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات سے حقائق منظرعام پرآئیں گے جن سے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔