سفیر نے کہا کہ علاقائی سطح پر عدم اعتماد کے باعث افغانستان امن کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان پرامن،پائیدار ،خوشحال اور خود مختار افغانستان کا خواہاں
07 جون 2017 (22:42)
0

پاکستان پرامن،پائیدار ،خوشحال اور خود مختار افغانستان کا خواہاں ہے۔

یہ بات امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے واشنگٹن میں ایک مذاکرہ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر عدم اعتماد کے باعث افغانستان امن کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
اعزاز احمد چودھری نے کابل میں حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔