وزیر مملکت کا سوشل میڈیا کی تربیت کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر زور۔

07 جون 2017 (22:30)
0

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا جمہوری اوراعتدال پسند تشخص اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال کیا جانا چاہئے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کاموثر استعمال کیا جائے۔
انہوں نے سوشل میڈیا کی تربیت کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر زوردیا۔