خواجہ آصف نے کہا کہ بن قاسم بجلی گھر سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

تھر ، 4کول بجلی گھروں کی تکمیل کے نظام الاوقات کی منظوری
07 جون 2017 (22:10)
0

پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے تھر میں 1650 میگاواٹ کی مجموعی استعداد کے کوئلے سے چلنے والے چار بجلی گھروں کی تکمیل کے نظام اوقات کی منظوری دی ہے ۔

بورڈ کا اجلاس پانی وبجلی کے وزیر خواجہ آصف کی صدارت میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا جس میں بجلی کے مختلف منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیاگیا ۔
خواجہ آصف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بن قاسم بجلی گھر سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور اس کا پہلا یونٹ اس سال نومبر میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا ۔