وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشی اور سماجی ناہمواری ملک میں عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔

بلدیاتی نظام عوام کو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے،شہبازشریف
07 جون 2017 (20:31)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام حکومت صوبے میں عوام کو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز لاہور میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشی اور سماجی ناہمواری ملک میں عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو مساوی حقوق اور کام کرنے کے یکساں مواقع حاصل ہونے چاہئیں۔
دریں اثنا بہاولپور ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔