معاہدے کے تحت جنرل الیکٹرک پاکستان ریلویز کو 20 انجن فراہم کرے گی۔

ریلوے نظام میں مزید بہتری کیلئے امریکی کمپنی سے معاہدہ
07 جون 2017 (20:12)
0

پاکستان ریلوے اور ایک امریکی کمپنی نے ریلوے نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے آج ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔

معاہدے کے تحت جنرل الیکٹرک پاکستان ریلویز کو بیس انجن فراہم کرے گی۔
اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے انجنوں سے ملکی ضروریات پوری ہوں گی اور پاکستان ریلوے کی استعدا د کار میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پچپن ریلوے انجنوں کے پہلے معاہدے کا تسلسل ہے جن کی صلاحیت چار ہزار ہارس پاور ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیرج فیکٹریز اور بوگیوں کی اپ گریڈیشن کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوطرفہ تعاون ہے کیونکہ پاکستان ریلوے اپنے سسٹم کو بہتر بنا رہا ہے جبکہ امریکہ کو ملک میں روزگار فراہم کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔