عادل الجبیر نے کہا کہ قطر نے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

قطر سے تعلقات بحالی کیلئے حلیفوں کے مطالبات پر غور کریں گے،سعودی عرب
07 جون 2017 (19:55)
0

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ قطر تعلقات کی بحالی کے لئے سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور مصر کے مطالبات پر غور کرے گا۔
انہوں نے برلن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ان مطالبات کا جواب چاہتے ہیں
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر نے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کرنے اور علاقائی ممالک کے امور میں مداخلت بند کرنے کے وعدے کئے تھے جو اس نے پورے نہیں کئے۔