ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

پاکستان کی ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت
07 جون 2017 (18:29)
0

پاکستان نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
انہوں نے ایران کی حکومت اور عوام او ر سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا بھی اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے پرعزم اور مربوط سوچ کی ضرورت ہے۔