اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رمضان میں قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت۔

 چینی برآمد کرنے کی مدت میں 2ماہ کی توسیع
07 جون 2017 (18:27)
0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خاص طورپر سے رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں استحکام کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ استحاق ڈار کی صدارت میں بدھ کے روزاسلام آباد میں ہوا جس میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نئی پرنٹنگ مشینوں کی خریداری کیلئے چھیاسی کروڑ چالیس لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمد میں اس سال اکتیس جولائی تک دوماہ کی توسیع کی منظوری دی ۔
کمیٹی نے صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی کیلئے امدادی پیکج میں ترمیم سے بھی اتفاق کیا۔