مسئلہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے،ترجمان

اقتصادی راہداری معاشی تعاون کامنصوبہ ہے،چین
07 جون 2017 (18:18)
0

چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی تعاون کامنصوبہ ہے اوراس سے کشمیر کے مسئلے پرچین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunying نے بیجنگ میں اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک دیرینہ تنازعہ ہے جسے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاناچاہیے۔