آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات کو جعلی قرار دے دیا
07 جون 2017 (17:22)
0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کچھ دھمکی آمیز پیغامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ وہ پیغامات اور اطلاعات کی فراہمی کیلئے صرف سرکاری اکاونٹس استعمال کرتا ہے۔
اس نے کہا کہ وٹس ایپ کے ذریعے کسی قسم کی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا جاتا۔
عام لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ اور اکاونٹس سے تصدیق کیے بغیر پیغامات کے تبادلے سے گریز کریں