الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے بروقت سامان کی خریداری کافیصلہ
07 جون 2017 (17:18)
0

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں استعمال ہونے والا مواد اور سازوسامان بروقت خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری بابر یعقوب کی صدارت میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ٹرانسپیرنٹ بیلٹ باکسز ، فولڈنگ سکرین کمپارٹمنٹ ، ربڑ کی مہریں ، کینوس بیگز اور روشنائی کے بجائے مارکرز اور یو ایچ یو گم اور سی سی ٹی وی کیمرے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔