قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے معاملے پر حکومتی خاموشی پر افسوس کااظہار کیا۔

سینیٹ :نیپال میں ریٹائرڈ کرنل حبیب کی گمشدگی کے بارے میں بحث
07 جون 2017 (16:05)
0

ایوان میں آج نیپال میں ریٹائرڈ کرنل حبیب کی گمشدگی کے بارے میں بحث کی گئی۔قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے معاملے پر حکومتی خاموشی پر افسوس کااظہار کیا۔
دوسرے ارکان نے کہا کہ بھارت کا خفیہ ادارہ را ریٹائرڈ کرنل کے اغوا میںملوث ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کرنل حبیب کی بازیابی کیلئے سنجید ہ اقدامات کرے، انہوںنے کہا کہ کرنل حبیب جاسوس نہیں تھا بلکہ ہ ملازمت کی تلاش میں تھا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیے کیونکہ بھارت نے ایک بے گناہ شخص کو اغوا جرم کاارتکاب کیا ہے۔
تحریک پربحث سمیٹتے ہوئے ریاستوں اور سرحد امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ حکومت نے ریٹائرڈ کرنل کی تلاش کیلئے بھارتی او ر نیپالی حکومتوں کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔
انہوںنے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے اور کرنل حبیب کے معاملے میں تمام ممکن کوششیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کرنل حبیب کے اغوا میں ملوث ہے۔