وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے دہشت گردی انتہا پسندی اورعسکریت پسندی سے نمٹنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا ہے ۔

پاکستان اور رومانیہ دفاعی پیداوار سمیت دیگرشعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پرمتفق
07 جون 2017 (16:00)
0

پاکستان اور رومانیہ نے دفاعی پیداوار اوردوسرے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں رومانیہ کے سفیر اور دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔
اپنے کلمات میں وفاقی وزیر نے دہشت گردی انتہا پسندی اورعسکریت پسندی سے نمٹنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔رومانیہ کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔