وزیراعظم اوران کے خاندان کو بدنام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے:رہنمامسلم لیگ ن
07 جون 2017 (15:40)
0

پاکستان مسلم لیگ نے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں عدالت عظمیٰ اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کررہاہے۔
یہ بات آج اسلام آباد میں اطلاعات کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز، طلال چوہدری اورمائزہ حمید نے صحافیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہا بدقسمتی سے وزیراعظم اوران کے خاندان کو بدنام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے ۔