مقبوضہ کشمیر :پامپورہ اور پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کا طلبہ سمیت مظاہرین پروحشیانہ تشدد
07 جون 2017 (15:35)
0

مقبوضہ کشمیر میں آج پامپورہ اور پلوامہ کے علاقوں میں بھارتی فوجیوں نے طلبہ سمیت مظاہرین پروحشیانہ تشدد کیا۔ پلوامہ میں اسلاک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اوانتی پورہ کے سینکڑوں طلبہ نے شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کالج کے طلب علم عادل فاروق Magray کی شہادت کے واقعہ کے خلاف سری نگر جموں ہائی وے کی طرف احتجاجی مارچ شروع کیا۔
بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے اورچھروں والی بندوق کی گولیاں چلائیں جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ادھر شوپیاں میں ہزاروں افراد نے شہید عادل فاروق کے جنازے میں شرکت کی عادل کو گزشتہ روز بھارتی فوجیوں نے شہید کردیا تھا۔