قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان کی طرف سے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق پاکستان اور اس کی ایجنسیوں پر لگائے گئے الزامات کویکسر مسترد کردیا۔

07 جون 2017 (15:22)
0

پاکستان دشمن قوتوں کی تمام سازشوں اور جارحیت کے خلاف اپنا بھرپور دفاع کرے گا۔اس عزم کااظہار وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس نے افغانستان کی طرف سے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق پاکستان اور اس کی ایجنسیوں پر لگائے گئے الزامات کویکسر مسترد کردیا۔

اجلاس میں کہاگیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن اورمستحکم افغانستان کیلئے پرعزم ہے بلکہ وہ اس مقصد کیلئے تمام علاقائی اور عالمی اقدامات میں شامل ہے۔