ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ چار حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں فائرنگ کی جس سے آٹھ افرادزخمی ہوگئے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت اور آیت اللہ خمینی کے مزار پر دہشتگردی کے حملے،ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
07 جون 2017 (14:43)
0

ایران کے دارالحکومت تہران میں آج پارلیمنٹ کی عمارت اور آیت اللہ خمینی کے مزار پر دہشت گردی کے دوالگ الگ حملوں میں ایک شخص ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ چار حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں فائرنگ کی جس سے آٹھ افرادزخمی ہوگئے۔
مزید چاردہشت گردوں نے امام خمینی کے مزار پر حملہ کیا جس میں ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک اور چار افرادزخمی ہوگئے۔گارڈ نے ایک حملہ آور کوہلاک کردیا جبکہ مزار سے ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا ہے۔