حسین نواز نے درخواست میںکہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکا ن اپنی پسند کے بیانات لینے کیلئے دبائو ڈالتے ہیں۔

حسین نوازکی اپنی تصویر کے اجرا کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے کمیشن تشکیل دینے کی استدعا
07 جون 2017 (14:15)
0

حسین نواز نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنی پیشی کی تصویر کے اجرا کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔انہوں نے درخواست کی ہے کہ حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ بنایا جائے۔
حسین نواز نے درخواست میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکا ن اپنی پسند کے بیانات لینے کیلئے دبائو ڈالتے ہیں، جے آئی ٹی میں پیش ہونے والوں کو گرفتار کرنے یا خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ تصویر اور ویڈیو ریکارڈنگ کا جاری کرنا قانون اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے عدالت سے کہا انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جے آئی ٹی کو ویڈیو ریکارڈنگ سے روکاجائے۔