کل جماعتی حریت کانفرنس کی بھارتی تحقیقاتی ادارے کے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی سخت مذمت
07 جون 2017 (12:52)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دوسرے رہنمائوں نے بھارتی تحقیقاتی ادارے کے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی سخت مذمت کی ہے۔
سری نگر میں جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیر کے عوام اپنے خودارادیت کے حق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چھاپوں کا مقصد حریت رہنمائوں کی تذلیل اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا ہے۔