چیئرمین سینیٹ نے اپنی رولنگ میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے 31 مئی کو دیا گیا اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

سینیٹ میں اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بحث
07 جون 2017 (12:39)
0

ایوان نے آج بھی اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بحث جاری رکھی۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے روبینہ عرفان نے کہا کہ یہ بجٹ عام آدمی کی توقعات پر پورا نہیں اترتا۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں امیروں کیلئے مراعات دی گئی ہیں جبکہ غریبوں کیلئے کچھ نہیں رکھاگیا۔

 چیئرمین میاں رضا ربانی صدار ت کررہے ہیں۔چیئرمین میاں رضا ربانی نے اپنی رولنگ میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے اکتیس مئی کو دیا گیا اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ نہال ہاشمی نے ان کے چیمبر میں ملاقات میںا پنا استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے سینٹ کے سیکرٹری سے کہا کہ وہ رولنگ کے بارے میں قائد ایوان اورپاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی رہنما کو آگاہ کردیں ۔

اطلاعات و نشریات کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کامل علی آغا نے اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل2017 کے بارے میں کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

ایوان کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے پھرشروع ہوگا۔