کمیٹی کی سربراہی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کرینگی ۔

حکومت نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا منصوبہ مرتب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
14 مارچ 2017 (13:49)
0

حکومت نے ملک کا 70 واں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے اور اس سلسلے میں منصوبہ مرتب کرنے کے لئے وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کمیٹی کے اراکین میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ محسن شاہنواز رانجھااور دیگر شامل ہیں۔