File Photo

چین، اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے گا
07 جون 2017 (07:40)
0

چین نے کہاہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے گا جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ پورے خطے کوفائدہ پہنچے گا۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunying نے یہ بات بیجنگ میں اپنی پریس بریفنگ میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے جو ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کا حصہ ہے پاکستان میں نہ صرف نقل وحمل اورتوانائی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری لانے میں مدد ملی ہے بلکہ پاکستان میں لوگوں کیلئے روزگارکے مواقع بھی پیداہوئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک دیرینہ تنازعہ ہے جسے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی تعاون کامنصوبہ ہے اوراس سے کشمیر کے معاملے پرچین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔