File Photo

مزاحمتی قیادت کیخلاف بھارت کے وحشیانہ اقدامات مقبوضہ وادی میں آمریت کی بدترین مثال ہیں:یاسین
07 جون 2017 (07:20)
0

جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک نے کہاہے کہ مزاحمتی قیادت کیخلاف بھارت کے وحشیانہ اقدامات مقبوضہ وادی میں آمریت کی بدترین مثال ہیں۔

اپنی گرفتاری سے پہلے سرینگر میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے یاسین ملک نے حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں اورمشترکہ مزاحمتی قیادت کے اجلاس اور پریس کانفرنس پر عائدپابندیوں کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے کہاکہ نام نہاد حکمرانوں نے وطیرہ بنارکھا ہے کہ آزادی کے حصول کیلئے کسی بھی آواز کو اس کے اٹھائے جانے سے پہلے ہی دبادیاجائے۔