File Photo

تعلیم کیلئے مختص کی گئی امدادی رقم میں مسلسل کمی ہورہی ہے:اقوام متحدہ
07 جون 2017 (07:16)
0

اقوام متحدہ نے خبردار کیاہے کہ تعلیم کیلئے مختص کی گئی امدادی رقم میں مسلسل چھ سال سے کمی ہورہی ہے۔

یونیسکو کی عالمی تعلیم کے بارے میں مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ا س سال تعلیم کیلئے امدادی رقم بار ہ ارب ڈالررہی جودوہزاردس کے مقابلے میں چارفیصد کم ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ رقم پائیدارترقی کے ہدف چارکے حصول کیلئے درکاررقم سے بہت کم ہے جس سے ہمارے وعدے کوخطرے کاسامناہے۔
یونیسکوکی ڈائریکٹرجنرل ارینابوکووا نے رپورٹ کااعلان کرتے ہوئے امداد دینے والے ملکوں پر زوردیاکہ وہ غریب ملکوں پر بھرپورتوجہ دیں۔