File Photo

تحریک انصاف پانامہ پیپرز کیس کے معاملے پر سیاست کررہی ہے: بیرسٹرظفراللہ
07 جون 2017 (07:09)
0

وزیراعظم کے خصوصی معاون بیرسٹرظفراللہ خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف پانامہ پیپرز کیس کے معاملے پر سیاست کررہی ہے۔

پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کیس میں استثنیٰ کی کوئی اپیل نہیں کی او رخود کو رضاکارانہ طورپر احتساب کیلئے پیش کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کے کیس کے دوران سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیززبان استعمال کی۔
بیرسٹرظفراللہ نے کہاکہ مسلم لیگ نون اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔