File Photo

قطر اور اس کے عرب ہمسائیوں کے درمیان سفارتی کشیدگی ختم کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں:اقوام متحدہ
07 جون 2017 (07:06)
0

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ قطر اور اس کے عرب ہمسائیوں کے درمیان سفارتی کشیدگی ختم کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

نیویارک میں اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران عالمی ادارے کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خلیج کی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں۔
اُدھرکویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح قطر اوردیگرپانچ عرب ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی ختم کرانے کی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔