File Photo

مسلمانوں کوپُرامن فضا کے فروغ کیلئے اختلافات ترک کردینے چاہئیں:پیرزادہ
07 جون 2017 (07:02)
0

بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے مسلمانوں پرزوردیا ہے کہ پُرامن فضا کے فروغ کیلئے انہیں اپنے درمیان اختلافات ترک کردینے چاہئیں۔

اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے اور ہمیں ایک مسلمان کی حیثیت سے دنیا میں اِن اقدار کو فروغ دینا چاہیے۔