File Photo

ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کامعاہدہ حتمی مرحلے میں ہے:دستگیر
07 جون 2017 (06:30)
0

وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کامعاہدہ حتمی مرحلے میں ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی ٹیکسٹائل بورڈ کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اور انڈونیشیا کے ساتھ معاہدے زیرغور ہیں۔اجلاس میں اُن برآمدات کیلئے تجاویز تیار کرنے پربھی اتفاق کیا گیا جن میں منڈی اور برانڈپرتوجہ دی جائے۔
تجارت، قومی غذائی تحفظ اور صنعت وپیداوارکی وزارتوں اور خزانہ ڈویژن کے نمائندوں کے علاوہ مختلف ایسوسی ایشنوں کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔