File Photo

گلگت بلتستان میں اگلے48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
07 جون 2017 (06:25)
0

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

گلگت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ضلعی ادارے کے چیئرمین حمزہ سالک نے ایک پریس ریلیز میں لوگوں کومشورہ دیا کہ وہ کسی بھی نقصان سے بچائو کیلئے گلگت میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں سفر کرنے سے گریزکریں۔
انہوں نے Gasupoot، Gowach، Bargo، بگروٹ اور Harmosh کے نشیبی علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی اقدام کے طورپر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔