File Photo

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان
07 جون 2017 (06:21)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج خیبرپختونخوا،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اورفیصل آباد ڈویژنوں، فاٹا، اسلام آباد،گلگت بلتستا ن اورکشمیر میں بیشتر مقامات اورڈیرہ غازیخان ،ساہیوال، ملتان، کوئٹہ اور ژوب ڈویژنوں میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تاہم ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بائیس
کراچی تیس
پشاور چوبیس
کوئٹہ سترہ
گلگت اورمری پندرہ
اورمظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ