وزیر مملکت نے کہا کہ اقدام سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔

بارکوڈنگ سے جعلی ادویات کا خاتمہ ہو جائے گا،سائرہ افضل
07 جولائی 2017 (22:33)
0

صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران ادویات کے بارے میں قواعدوضوابط میں اصلاحات پر عملدرآمد سے پاکستان کی ادویات کی برآمدات کوبہتربنانے میں مدد ملی ہے ۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی ادویات کی برآمد سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی معیار کومدنظر رکھتے ہوئے پہلی بار ادویات کے تمام ڈبوں کیلئے بارکوڈمتعارف کرایا جارہا ہے جس سے ملکی برآمدات کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہوگا ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کیلئے معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے میں مددملی گی بلکہ جعلی ادویات کا بھی خاتمہ ہوجائے گا ۔