وزیر خزانہ کی پاکستان میں ترقیاتی پروگراموں میں اقوام متحدہ کے تعاون کی تحسین۔

معاشی استحکام،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے،ڈار
07 جولائی 2017 (22:18)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے پاکستان میں ترقیاتی پروگراموں میں اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا ہے۔

وہ ایشیا اور بحرالکاہل کیلئے اقوام متحدہ کی ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر شمشاد اختر سے گفتگو کررہے تھے۔
جنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی استحکام سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔