گورنر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے سندھ کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

وفاقی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے،محمد زبیر
07 جولائی 2017 (20:29)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

جمعہ کے روز کراچی میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے سندھ کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔
بعد میں چین کے محکمہ انصاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔