وفاقی وزیر نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے فوری اقدامات کرے،برجیس
07 جولائی 2017 (20:05)
0

امورکشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظالم بند کرانے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

انہوں نے برہان وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ ان کی شہادت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں نئی روح پھونک دی ہے ۔