وزیر مملکت نے کہا کہاگر قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کیا گیا توپانامہ کیس میں لگائے گئے الزامات غیر اہم ہوجائیں گے

 جے آئی ٹی کو قطری شہزادے کا بیان قلمبند کرنا چاہئے،مریم اورنگزیب
07 جولائی 2017 (20:00)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے قطری شہزادے شیخ حمد بن جاسم کا بیان قلم بند کرنا چاہئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کا بیان ان کی رہائشگاہ پر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے تو شیخ حمد بن جاسم کا بیان بھی قطر میں ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ اگر قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کیا گیا توپانامہ کیس میں لگائے گئے الزامات غیر اہم ہوجائیں گے۔