سفیر نے کہا کہ پاکستان صدر شی جن پنگ کے ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان اقتصادی راہداری پر کامیاب عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے،مسعود خالد
07 جولائی 2017 (19:34)
0

پاکستان خطے میں بڑے پیمانے پر خوشحالی اور رابطوں میں اضافے کے ذریعے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

یہ بات چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے آج چین کے صوبے GANSU میں 23 ویں LANZHOU تجارتی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری پرکامیاب عمل درآمد کیلئے مکمل طورپر پرعزم ہے جو ایک خطہ ایک سڑک اقدام کا بنیادی منصوبہ ہے ۔
پاکستان اور چین کو سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان صدر شی جن پنگ کے ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کی حمایت کرتا ہے ۔