سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

اعزاز چودھری کا طالبات پر دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر زور
07 جولائی 2017 (19:27)
0

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اورامریکہ کے درمیان سات دہائیوں سے زائد عرصے سے قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔

وہ سمر سسٹرز پروگرام کی جانب سے وظائف حاصل کرنے والی دس پاکستانی طالبات کے وفد سے واشنگٹن میں باتیں کررہے تھے ۔
اعزازچوہدری نے کہاکہ طلباء کے تبادلے کا پروگرام عوام کے درمیان رابطے کو فروغ دیتا ہے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے ۔
انہوں نے طالبات پر زوردیا کہ وہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے سخت محنت کریں ۔
سمر سسٹرز پروگرام کے تحت پاک امریکہ خواتین کی کونسل پاکستان کے ہائی سکولوں کی نچلے اور درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والی طالبات کو امریکہ کے صف اول کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نئی تعلیم اور روز گار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے ۔