وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی نشرواشاعت کے معاملے پر شدید تشویش ہے۔

 سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،نثار
07 جولائی 2017 (19:21)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں فیس بک کے نائب صدر جوئل کیپلن سے ملاقات میں کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی نشرواشاعت کے معاملے پر شدید تشویش ہے۔
فریقین نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کے خاتمے کے اقدامات پر غور کیا۔
فیس بک کے نائب صدر نے پھر کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو ایسی خرافات سے پاک رکھیں گے اور پاکستان میں کمیونٹی معیار کے مطابق اقدار کو فروغ دیں گے۔
انہوں نے جعلی اور خفیہ اکائونٹس، نفرت اور اشتعال انگیز مواد کے خاتمے کا بھی عزم ظاہر کیا۔