پروگرام کا مقصد سماجی رابطوں کے ذریعے غریبوں اور متوسط طبقے کے افراد کا معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔

سندھ میں یونین کونسل کی سطح پر غربت میں کمی کے منصوبے کا آغاز
07 جولائی 2017 (16:30)
0

سندھ میں رواں مالی سال کے دوران یونین کونسل کی سطح پر غربت میں کمی کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس پر چار ارب نوے کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد سماجی رابطوں کے ذریعے غریبوں اور متوسط طبقے کے افراد کا معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔
تین ارب روپے کی لاگت سے کمیونٹی کی ترقی کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ صحت ، تعلیم اور خواتین کی ترقی کے شعبوں میں کمی کو پورا کیا جا سکے۔