جماعت الاحرار دہشت گرد گروپ کا نام ان اداروں اور افراد کی فہرست میں شامل کیاگیاہے جن کے اثاثے منجمد ، ان پر ہتھیاروں کی نقل وحرکت اور سفری پابندیاں عائد ہیں۔

سلامتی کونسل نے جماعت الاحرار پر پابندیاں عاید کرنے کی منظوری دیدی
07 جولائی 2017 (16:15)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جماعت الاحرار دہشت گرد گروپ کا نام ان اداروں اور افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جن کے اثاثے منجمد ، ان پر ہتھیاروں کی نقل وحرکت اور سفری پابندیاں عائد ہیں۔ پاکستان نے فہرست میں نام شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

ادھر ، آج اسلام آباد میں جاری بیان میں پاکستان نے اس فہرست میں جماعت الاحرار کا نام شامل کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ جماعت الاحرار افغانستان کے صوبے ننگرہار سے چلائی جاتی ہے اور پاکستان کے اندر کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔پاکستان نے گزشتہ سال اسے دہشت گرد قرار دیا تھا۔