76 پولیس افسر اور درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔

جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں
07 جولائی 2017 (15:59)
0

جرمنی میں گروپ 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہیمبرگ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں 76 پولیس افسر اور درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔ مظاہرین عالمی سرمایہ دارانہ نظام ، معاشی تفریق ، موسمیاتی تبدیلی اور کئی دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔دو روزہ گروپ 20 سربراہ کانفرنس جرمنی کی زیر صدارت آج ہیمبرگ میں ہورہی ہے۔
بیس ملکوں کے سربراہان موسمیاتی تبدیلی ، ہجرت ، دہشت گردی اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔