وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاہے کہ حکومت کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کے باعث وادی کے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت لیپہ سرنگ کی تعمیر سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے گی: فاروق حیدر
07 جولائی 2017 (15:51)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت لیپہ سرنگ کی تعمیر سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے گی تاکہ مقامی آبادی کی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔مظفرآباد میں وادی لیپہ کے ایک عوامی وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کے باعث وادی کے عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے افراد کو زندگی کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔